گوادر میں پاک چین فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کا انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ

پیر 21 اگست 2017 14:46

گوادر میں پاک چین فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کا انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) گوادر میں پاک چین فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کا انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بندرگاہوں اور جہاز رانی کی وزارت نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں پاک چین فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کا انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے مطابق یہ انسٹی ٹیوٹ صنعتوں گوادر پورٹ فری زون، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور دیگر شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بندرگاہ کی ہنر مند افرادی قوت کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔چین کی کمپنی آئی پی پی آر پہلے ہی انسٹیٹیوٹ کا ڈیزائن اور قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں