نیب طلبی کے باوجود نوازشریف پیش نہیں ہورہے ،ْ

عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کریگا ،ْخورشید شاہ عدالت فوج کو شریف خاندانا کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے ،ْ اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے بات چیت

پیر 21 اگست 2017 14:50

نیب طلبی کے باوجود نوازشریف پیش نہیں ہورہے ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ،ْ نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے ،ْعدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کریگا ،ْعدالت فوج کو شریف خاندانا کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے ،ْاگر عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کریگا۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے ،ْ اگر اس آرٹیکل کا اطلاق ہوا تو بہت خطرناک ہوگا۔اپوزیشن لیڈر نے نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی ،ْ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے، ڈان لیکس اور ماڈل ٹاؤن سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہاؤس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی جبکہ چوہدری نثار علی خان آسٹریلین طوطے کی طرح اپنے منہ میاں مٹھو بنے ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں