مشکل وقت میں پارٹی نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،نوازشریف کی قیادت پراعتماد کیلئے متفقہ قرارداد منظور،ن لیگ آئین کی بالادستی کیلئے دیوارچین کا کردارادا کریگی،کارکن الیکشن کی تیاری کریں، ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈزجاری کر دیے،ارکان علاقوں میں جاکرعوامی مسائل حل اورمنصوبے مکمل کریں،وزیراعظم کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 16:54

مشکل وقت میں پارٹی نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا اس ی مثال نہیں ملتی، پارٹی نے تمام ارکان کومتحد رکھا، مسلم لیگ ن آئین کی بالادستی کیلئے دیوارچین کا کردارادا کرے گی، ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈزجاری کردیے،ارکان علاقوں میں جاکرمنصوبے مکمل کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج یہاں وزیراعظم شاہد خاقان کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں ارکان نے علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے وزیراعظم کوآگاہ کیا،وزیراعظم نے اسٹاف کوارکان کے عوام مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقعہ پراجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ ارکان کو ترقیاتی فنڈزجاری کردیے ہیں۔اب وہ اپنے اپنے حلقوں میں جائیں اور منصوبے مکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں پارٹی نے جس اتحادکامظاہرہ کیااس ی مثال نہیں ملتی۔

پارٹی نے تمام ارکان کومتحد رکھا۔مزید برآں اس موقع پرمسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ قرارداد منظورکی ۔جس کے تحت نوازشریف کی پالیساں اور منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔پارلیمانی پارٹی نے نوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا۔ جبکہ پارلیمانی رہنماؤں نے قراردیا کہ ملک کودرپیش چیلنجزکا مقابلہ مضبوط جمہوریت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ حکومت نے ملک کومعاشی و اقتصادی تباہی اور دہشتگردی سے نکالا۔مسلم لیگ ن آئین کی بالادستی کیلئے دیوارچین کاکرداراداکرے گی۔واضح رہے اس موقع پرن لیگی رہنماء عالم زادلالیکا کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تاہم ابھی ان کی طبیعت ناسازی کی وجوہات سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں