مسلم لیگ (ن)کا ترقیاتی ایجنڈا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا، حکومت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے،

وفاقی حکومت نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کی حمایت کی ہے، وفاق صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خیبرپختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 21 اگست 2017 17:41

مسلم لیگ (ن)کا ترقیاتی ایجنڈا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا، حکومت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کا ترقیاتی ایجنڈا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا، حکومت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کی حمایت کی ہے، وفاق صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے خیبرپختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی ترقی پر یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کی حمایت کی ہے۔ وفاق صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، صوبے، دور دراز علاقوں میں عوامی مفاد کے منصوبوں میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا ترقیاتی ایجنڈا بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا، ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں