چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی

پیر 21 اگست 2017 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے سماعت (آج )منگل تک ملتوی کر دی۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواستگزار کی جانب سے حسنین ابراہیم کاظمی نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا موقف اختیار کیا کہ میری حکم امتناعی کی درخواست عدالت کے پاس موجود ہے، اس پر حکم صادر کیا جائے۔

سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔دوران سماعت فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ (آج)منگل کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پیش ہو کر اپنے دلائل دیں ورنہ حکم امتناعی کی درخواست پر عدالت اپنا فیصلہ دے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت (آج) منگل سے روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں