آرٹیکل 63میں ضیاء الحق کی شقوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،خورشید شاہ

نواز شریف کو بچانے کیلئے 62اور63میں ترمیم کی حمایت کریں گے نہ کسی صورت یہ برداشت کیا جائے گا،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 20:38

آرٹیکل 63میں ضیاء الحق کی شقوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،خورشید شاہ
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63میں ضیاء الحق کی شقوں کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن نواز شریف کو بچانے کیلئے 62اور63میں ترمیم کی حمایت کریں گے اور نہ کسی صورت یہ برداشت کیا جائے گا انہوںنے ان خیالات کا اظہار بدھ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بچانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 62اور63 میں ترمہم چاہتی ہے لیکن یہ نکات آئین کا حصہ ہیں اور کسی صورت ختم نہیں ہوں گے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت عدالت کے فیصلوں کا احترام کرے اور شخصیات کو بچانے کے لئے آئین میں ترامیمکا خیال ذہن سے نکالے اور اگر حکومت پھر بھی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو پیپلزپارٹی ایسی کسی بھی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی کیونکہ ہم 62اور 63 کا خاتمہ نہیں چاہتے بلکہ صرف ان شقوں میں ضیاء الحق کے اضافی شقوں کا خاتمہ چاہتے ہیں انہوںنے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت کو 62اور 63میں ترامیم کی باتیں تو یاد ہیں لیکن امریکی صدر کے بیان پر کوئی توجہ نہیں حکومت اپنی ذمہ داری دکھائے اور نیوز لیک رپورٹ بھی منظر عام پر لائی جائے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں