میئر شیخ انصر عزیز نے میجر (ر)ندیم عارف چوہدری کو سی ڈی اے میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کردیئے

ندیم عارف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو لاہور ائرپورٹ سے واپس جدہ بھجوانے کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا

بدھ 23 اگست 2017 22:51

میئر شیخ انصر عزیز نے میجر (ر)ندیم عارف چوہدری کو سی ڈی اے میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کیلئے ہاتھ پائوں مارنا شروع کردیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2017ء) میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو سابق دور میں ملک بدر کرنے والے آفیسر میجر (ر) ندیم عارف چوہدری کو سی ڈی اے میں اہم ذمہ داریاں سونپنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے،میئر نے مذکورہ افیسر کو آئی بی سے ڈپوٹیشن پر لانے کیلئے ریکوزیشن بھجوا دی ہے، باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مشرف دور میں میاں نواز شریف کو لاہور ایئرپورٹ سے واپس جدہ بھجوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آئی بی کے میجر (ر) ندیم عارف چوہدری کی سی ڈی اے میں اہم عہدے پر لانے کیلئے کوشش شروع کر رکھی ہے، ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کو اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی کارکردگی پر شدید تحفظات تھے جس کا انہوں نے لاہور پہنچنے کے بعد اظہار بھی کیا تھا، اس ضمن میں شیخ انصر عزیز نے نواز شریف کے خلاف اقدام شروع کر دیا اور انکے شدید مخالف افسران کو اپنے ماتحت اداروں کی اہم پوزیشوں پر لانے کیلئے کوشش شروع کر دی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں