اگر صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں،چیئرمین سینٹ

بدھ 23 اگست 2017 22:26

اگر صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں،چیئرمین سینٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران جنوبی ایشیاء اور افغانستان سے متعلق امریکی صدر کی نئی حکمت عملی پر بحث کے دوران چیئرمین سینٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے ویتنام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اور روایات پائی جاتی ہیں، اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں