حکومت ، امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی پر آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

بلائے،داعش کہاں بنی کس نے اسلحہ تربیت دی، یہ سی آئی اے سے پوچھیں امریکہ نے اس خطے میں پانچ ہوائی اڈے کس مقصد کے لئے بنائے ہیں اگر امریکہ کا یہی رویہ رہا تو دنیا امریکہ کے ساتھ چلنے سے اجتناب برتے گی، حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہئے، حقانی نیٹ ورک پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنایا، حقانی نیٹ ورک کے لوگ مشرق وسطی کے ممالک میں کس کی اجازت سے گھومتے ہیں سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 اگست 2017 22:28

حکومت ، امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی پر آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی پر آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں،داعش کہاں بنی کس نے اسلحہ تربیت دی، یہ سی آئی اے سے پوچھیں امریکہ نے اس خطے میں پانچ ہوائی اڈے کس مقصد کے لئے بنائے ہیں اگر امریکہ کا یہی رویہ رہا تو دنیا امریکہ کے ساتھ چلنے سے اجتناب برتے گی، حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہئے، حقانی نیٹ ورک پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنایا، حقانی نیٹ ورک کے لوگ مشرق وسطی کے ممالک میں کس کی اجازت سے گھومتے ہیں ،مودی عالمی دہشت گرد تھا اور وزیراعظم بن کہ وہ پوتر ہوگیاامریکہ مشترکہ دشمن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے میں ناکام رہا ،دنیا کو دہشت گردی سے پاک بنانے میں پاکستان سب سے آگے ہے پاکستان قربانیاں دے رہا ہے ٹرمپ ہمیں دھمکیاں نے دے ٹرمپ کوئی اقدام اٹھانے سے پہلے عوام اور اپنے اداروں سے پاکستان بارے رائے لیں، حکومت بھارت کی لابنگ کوکائونٹر کرنے میں ناکام ہے کلبوشن کا مقدمہ بھی دو سال آگے چلا گیا ہے بھارتی مداخلت پر پاکستان کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینٹر رحمن ملک کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امریکہ کا ڈو مور کا مطالبہ نیا نہیں امریکہ پاکستان کو دبا ئومیں رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا، ہے ہم نے جب بھی امریکہ کا ساتھ دیا نقصان اٹھایاامریکہ کو فوجی اڈا دیا لیکن 1971 میں ہماری امداد کو نہیں پہنچا افغانستان جنگ میں بھی امریکہ طالبان کو ہم پر چھوڑ گیاٹرمپ کی تقریر نے پاکستانیوں کے دلوں کو بہت دکھایا ہے پاکستانیوں نے سب سے زیادہ دہشتگردی کی جنگ میں قربانیاں دیںایک لاکھ سے زائد فوج لگا کہ اور اربوں ڈالر خرچ کر کہ بھی افغانستان پر امریکہ کا کنٹرول نہیں حقانی نیٹ ورک پاکستان نے نہیں امریکہ نے بنایا حقانی نیٹ ورک کے لوگ مشرق وسطی کے ممالک میں کس کی اجازت سے گھومتے ہیں مودی عالمی دہشت گرد تھا اور وزیراعظم بن کہ وہ پوتر ہوگیاامریکہ مشترکہ دشمن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی بنانے میں ناکام رہا دنیا کو دہشت گردی سے پاک بنانے میں پاکستان سب سے آگے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیاں دے رہا ہے ٹرمپ ہمیں دھمکیاں نہ دے ٹرمپ کوئی اقدام اٹھانے سے پہلے عوام اور اپنے اداروں سے پاکستان بارے رائے لیں ٹرمپ سے کہاتھا کہ مسلمانوں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف لڑیں مسلمانوں کے خلاف نہ لڑیں داعش کہاں بنی کس نے اسلحہ تربیت دی، یہ سی آئی اے سے پوچھیں امریکہ نے اس خطے میں پانچ ہوائی اڈے کس مقصد کے لئے بنائے ہیں اگر امریکہ کا یہی رویہ رہا تو دنیا امریکہ کے ساتھ چلنے سے اجتناب برتے گی حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہئے وزیراعظم ٹرمپ کی دھمکی پر آل پارٹیز کانفرس بلوائیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ٹرمپ کی تقریر پر سخت ردعمل دیا، حکومت بھی سنجیدگی دیکھائے پاکستانی وزیر خارجہ امریکہ تیاری اور دستاویزات کے ساتھ جائے اور بتائیں کہ ہم دہشت گردی کے متاثرہ ہیں حکومت، بھارت کی لابنگ کوکائونٹر کرنے میں ناکام ہے کلبوشن کا مقدمہ بھی دو سال آگے چلا گیا ہے بھارتی مداخلت پر پاکستان کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں