ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں،رضا ربانی

وزیر خارجہ کو دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے ،نہ جانے سے اچھا پیغام جائیگا، چیئرمین سینیٹ کے ریمارکس

بدھ 23 اگست 2017 22:37

ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں،رضا ربانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیر خارجہ کو دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے نہ جانے سے اچھا پیغام جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں ویت نام اور کمبوڈیا والی خصوصیات اورروایات پائی جاتی ہیں اگر امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کا قبرستان بن جائے تو ہم امریکہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میری رائے ہے کہ وزیر خارجہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے تناظر میں دورہ امریکہ ملتوی کردینا چاہئے ، جانے کی بجائے وہاں نہ جانے سے اچھا پیغام جائیگا۔اراکین سینیٹ نے چیئرمین سینٹ رضاربانی کی تجاویز کا ڈیکس بجاکر خیر مقدم کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں