اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو سکالرشپس اور فیس میں رعائیت فراہم کرنے کے لئے 170۔ملین روپے مختص کردئیے
علم حاصل کرنے کے ایک بھی خواہشمند کو محض داخلہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیں گے‘پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی
اتوار 24 ستمبر 2017 14:30
(جاری ہے)
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ،ْ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کا اوپن یونیورسٹی پر اعتماد تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں داخلوں کی تعداد میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد 13۔لاکھ سالانہ سے تجاوز کرچکی ہے ،ْ یہ تعداد ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ کی مجموعی تعد ادسے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے 13۔لاکھ طلبہ میں 56۔فیصد خواتین شامل ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ اوپن ڈے میں مقامی سکولز اور کالجز کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سٹالز کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور مختلف تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹسس حاصل کئے۔اوپن ڈے کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز نے شعبہ داخلہ ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاقائی دفاتر کے تعاون سے کیاتھا۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین اور ڈائریکٹرسٹوڈنٹس افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید نے طلبہ کو میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کے بارے میں فرداً فرداً تفصیلی بریفنگ دی۔ اوپن ڈے میں لکی ڈرا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جس میں تین خوش نصیب طلبہ کی موجودہ سمسٹر کی داخلہ فیس معاف کردی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا طارق جاویدنے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے ہی یونیورسٹی میں اوپن ڈے تقاریب کا کلچر متعارف کیا تھا اور اس جانب ان کی خصوصی توجہ کی وجہ سے تسلسل سے ہر سمسٹر کے داخلوں کے دوران ملک کے 44۔شہروں میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میںاوپن ڈے تقاریب منعقد ہورہی ہیں ،ْ نتیجے میں یونیورسٹی کا پیغام گھر گھر پہنچ رہا ہے اور داخلوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کا کریڈیٹ ڈاکٹر شاہد صدیقی کو جاتا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری