وفاقی وزیرداخلہ کا کالعدم داعش کے جھنڈوں کا نوٹس،آئی جی اسلام آبادسے رپورٹ طلب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 ستمبر 2017 14:35

وفاقی وزیرداخلہ کا کالعدم داعش کے جھنڈوں کا نوٹس،آئی جی اسلام آبادسے رپورٹ طلب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24ستمبر2017ء ) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کالعدم داعش کے جھنڈوں کا نوٹس لے لیا، وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈے لہرائے گئے تھے،جھنڈوں پر”خلافت آرہی ہے“ کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایکسپریس وے پرداعش کے جھنڈوں کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جھنڈے اتارلیے ۔جھنڈوں پرداعش کا لوگواور نعرے درج تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جھنڈے لگانے سے متعلق تحقیقات کاآغازکردیا ہے۔دوسری جانب وزیرداخلہ احسن اقبال نے کالعدم دہشتگردتنظیم داعش کے جھنڈوں کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آبادسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں