سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے-مریم صفدر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 19 اکتوبر 2017 11:29

سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے-مریم صفدر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اکتوبر۔2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور نیب ریفررنسزمیں نامزد ملزمہ مریم صفدر نے کہا ہے کہ سزا پہلے سنائی گئی ٹرائل بعد میں ہورہا ہے،پہلی بار ایسا ہو رہا کہ سیسیلین مافیا عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے واپس آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

والدہ کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے، صحت میں بہتری آرہی ہے جبکہ مکمل ریکوری میں چھ ماہ لگ جائیں گے۔ مریم صفدر نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے جس میں سزا پہلے سنائی گئی اور ٹرائل بعد میں ہورہا ہے۔ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ سسلیئن مافیا عدالتوں میں پیش ہورہاہے، ہم تو ویسے ہی ڈان ہیں لیکن اصل ڈان میڈیا والے ہیں۔ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق مریم صفدر نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی جلد متوقع ہے وہ اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے تک واپس آجائیں گے۔نوازشریف کی واپسی کے بارے میں جب صحافیوں نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کا جواب تو نوازشریف ہی دے سکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں