فرد جرم سے ثابت ہو ا کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے،شیخ رشید

نیب کارروائی پر کوئی شبہ نہیں،مسلم لیگ فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں، شہبازشریف کے لیے سنہری موقع تھا ان کو اہمیت نہیں ملی، مریم نواز اور کلثوم نے شہبازشریف کا راستہ روکا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونے پر ردعمل

جمعرات 19 اکتوبر 2017 15:18

فرد جرم سے ثابت ہو ا کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرد جرم کے فیصلے سے ثابت ہو ا کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے،نیب کارروائی پر کوئی شبہ نہیں،مسلم لیگ فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں، شہبازشریف کے لیے سنہری موقع تھا ان کو اہمیت نہیں ملی، مریم نواز اور کلثوم نے شہبازشریف کا راستہ روکا۔

جمعرات کو احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر لندن فلیٹس ریفرنس پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر عائد فرد جرم پر رد عمل کے اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم قانون اور آئین پر عملدرآمد کی روشن مثال ہے، یہ فیصلہ اس بات کی شہادت ہے کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ کسی عدالت پر تنقید نہیں کی اور نیب کی کارروائی پر کوئی شبہ نہیں، ابھی تو پلوں سے پانی گزرنا باقی ہے، یہ ہماری لوٹی ہوئی دولت ہمیں ہی دکھاتے ہیں، عدلیہ فیصہ نہ کرتی تو ملکوں میں خانہ جنگی ہوتی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مسلم لیگ ایک فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں، جو مشرف کے ساتھ بک سکتے تھے وہ (ن)لیگ کے لیے بھی بک سکتے ہیں، اس وقت شہبازشریف کے لیے سنہری موقع تھا لیکن اس کے باوجود ان کو اہمیت نہیں ملی، مریم نواز اور کلثوم نے شہبازشریف کا راستہ روکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف فوج کے خلاف زبان استعمال کررہے ہیں اور وہ اپنے بغیر کسی الیکشن پر یقین نہیں رکھتے جب کہ نوازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیا اس پر کسی نے نہیں کہا کہ ججوں نے غلط فیصلہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں