مریم اور صفدر کی پیشی پر وزراء کی حاضری شریف خاندان کی نوکری پکی کرنا ہے،

بدعنوانی کے نامزد ملزمان پر سرکاری وسائل کا استعمال کرنا بددیانتی ہے، شاہی جوڑے کو عدالتی پیشی پر سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک ہے مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت پیشی پر نیئر حسین بخاری کا اپنا رد عمل

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:39

مریم اور صفدر کی پیشی پر وزراء کی حاضری شریف خاندان کی نوکری پکی کرنا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مریم اور صفدر کی پیشی پر وزراء کی حاضری شریف خاندان کی نوکری پکی کرنا ہے، بدعنوانی کے نامزد ملزمان پر سرکاری وسائل کا استعمال کرنا بددیانتی ہے، شاہی جوڑے کو عدالتی پیشی پر سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر)صفدر کی احتساب عدالت پیشی پر نیئر حسین بخاری نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہی جوڑے کو عدالتی پیشی پر سرکاری پروٹوکول دینا شرمناک ہے، مریم اور صفدر کی پیشی پر وزراء کی حاضری شریف خاندان کی نوکری پکی کرنا ہے، وفاقی وزرائکا عدالت کے باہر مجمع لگانا شریف خاندان کی ذاتی ملازمت ہے،بدعنوانی کے نامزد ملزمان پر سرکاری وسائل کا استعمال کرنا بددیانتی ہے، ملزمان کے خلاف ٹھوس مواد اور شواہد موجود ہیں، یقینی سزا سامنے نظر آنے پر تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں