وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں ایمبیسی روڈ پر درختوں کی کٹائی کا نوٹس لینے پر سی ڈی اے نے رپورٹ پیش کر دی
جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47
(جاری ہے)
سی ڈی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ سڑک کو توسیع دینے کا پلان ادارہ ماحولیاتی تحفظ سے منظور شدہ ہے۔
سڑک کو وسعت دینے کیلئے ہر کاٹے جانے والے ہر ایک درخت کے بدلے 8-10 فٹ اونچے دس درخت لگائے جائیں گے، ان بڑے درختوں کی خریداری کیلئے سڑک کے تعمیراتی بجٹ میں باقاعدہ رقم رکھی گئی ہے۔ سی ڈی اے کی طرف سے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ نئے لگائے جانے والے درختوں کے ماحولیاتی اثرات پہلے سے تعمیر درختوں کی نسبت بہتر ہوں گے، کاٹے گئے درخت 35 سے 40 سال پرانے تھے اور ان میں سے بیشتر اپنی طبعی عمر پوری کر چکے تھے ،متعدد درختوں کے تنے اند ر سے کھوکھلے ہوچکے تھے اور تیز آندھی یا طوفان کی صورت میں یہ درخت گر کر جانی اور مالی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کاٹے جانے درختوں میں پیپر ملبری اور سفیدہ کے درخت بھی شامل تھے جو کہ اب ممنوع قرار دئیے گئے ہیں، پیپر ملبری شہر یوںمیں سانس کی بیماری کا باعث بنتا ہے۔ ادارے کی طرف سے رپورٹ میں کہا گیا کہ سی ڈی اے اپنی شجر کاری مہم کے تحت ہر سال پانچ لاکھ پودے لگا تا ہے اور شہر کی دیگر سڑکوں کی توسیع کے بعد بھی سی ڈی اے نے وہاں وسیع پیمانے پر شجر کاری کی ہے ، ان سڑکوں میں سیونتھ ایوینو اور اسلام آباد ہائی وے شامل ہیں۔ ایمبیسی روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے تحت 245کاٹے جانے والے درختوں کے بدلے 2500نئے درخت لگائے جائیں گے۔کاٹے جانے والے درختوں کے بدلے الیسٹونیا کی500پودے،پیکھن کے 500پودے، چیڑ پائن کے 500پودے، سیپیئم 100 پودے ، فیکس کے 500پودے، سکھ چین کے 400پودے لگائے جائیں گے اور پانچ لاکھ مربع فٹ پر گھاس بھی لگایا جائے گا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت