نواز شریف جن اداروں پر تنقید کرتے ہیں وہی ادارے شہباز شریف پر ہاتھ رکھنے کو تیار ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:51

نواز شریف جن اداروں پر تنقید کرتے ہیں وہی ادارے شہباز شریف پر ہاتھ رکھنے کو تیار ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ جن اداروں پر مریم نواز اور نواز شریف تنقید کر رہے ہیں وہی ادارے شہباز شریف کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف نواز شریف الزام عائد کر رہے ہیں کہ انہوںنے نواز شریف کے خلاف سازش کی ، وہی اب شہباز شریف کے سر پر ہاتھ رکھنے کو تیار ہیں۔جنوب سے بھی کہلوایا جا رہا ہے کہ شہباز شریف کو پارٹی کا صدر بناﺅ۔ دوسری جانب شہباز شریف نے نیب کو رگڑ بھی دیا ہے کہ نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اب حدیبیہ پیپر ملز کا کیس جو کھُلنا ہے اسی لیے اب نیب کرپٹ ہو گیا ہے۔ رﺅوف کلاسرا نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں