عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں ،ْاحسن اقبال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:52

عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں ،ْاحسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں ،ْ ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے پر حکومت پاکستان کی تعریف ہے ،ْ توانائی اور اندرا سٹرکچر کے منصوبوں سے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔

وہ جمعہ کو نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہو کر ملکی معیشت کے حوالے سے مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ دو روز قبل بھی ایک عالمی جریدے نے پاکستان کا شمار دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں کیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت میں بہتری لانے پر حکومت پاکستان کی تعریف اور ملک میں جاری سیاسی ابتری کو معیشت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے تباہ حال معیشت کو بہتری اور ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ چار سال کے دوران بار بار معاشی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوششوں کے باوجود دس سال میں بلند ترین شرح نمو حاصل کرنے میں کامیابی ملی۔ احسن اقبال نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج 53000 پوائنٹس کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی لیکن سیاسی افراتفری کے وجہ سے یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا، احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کی بدولت دس سال کے دوران سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان یہ بھی نہیں جانتے کہ قرضوں کو معیشت میں بہتری لانے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جائے تو اس سے کچھ نقصان نہیں ہوتا،انہوںنے کہاکہ توانائی اور اندرا سٹرکچر کے منصوبوں سے ترقی کے دروازے کھلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں