مسلم لیگ(ن)متحد ہے،شیخ رشید کی خواہش پر پارٹی نہیں ٹوٹے گی،خواجہ سعد رفیق

ریاض پیرزادہ جیسے لوگ اپنے مفادات کیلئے سیاسی جماعتوں میں توڑپھوڑکرتے ہیں،شورشرابا،فیصلے اورسازشیں سچ چھپا نہیں سکتیں۔وفاقی وزیرریلوے کا شیخ رشید کے بیان پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:54

مسلم لیگ(ن)متحد ہے،شیخ رشید کی خواہش پر پارٹی نہیں ٹوٹے گی،خواجہ سعد رفیق
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ ن لیگ متحد ہے،شیخ رشید کی خواہش پرپارٹی نہیں ٹوٹے گی، ریاض پیرزادہ جیسے لوگ اپنے مفادات کیلئے سیاسی جماعتوں میں توڑپھوڑکرتے ہیں،شورشرابا،فیصلے اورسازشیں سچ چھپا نہیں سکتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ہے۔

شیخ رشید کی خواہش پرمسلم لیگ(ن) نہیں ٹوٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ شورشرابا،فیصلے اورسازشیں سچ چھپا نہیں سکتیں۔آئندہ عام انتخابات میں پتالگ جائے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے۔خواجہ سعد رفیق نے واضح الفاظ میں کہاکہ ریاض پیرزادہ جیسے لوگ اپنے مفادات کیلئے سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں