وزیراعظم نے ڈی ایٹ ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ نماز جمعہ مسجدسلطان میں ادا کی،عالم اسلام کی سلامتیکیلئے دعا کی گئی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:46

وزیراعظم نے ڈی ایٹ ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ نماز جمعہ مسجدسلطان میں ادا کی،عالم اسلام کی سلامتیکیلئے دعا کی گئی
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی ایٹ ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ نماز جمعہ مسجدسلطان میں ادا کی،اس موقع پر عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیگر عالمی رہنمائوں کے ہمراہ استنبول میں نماز جمعہ ادا کی،آذربائیجان ،ترکی، نائیجیریا،انڈونیشیا،ایران اور ملائیشیاکے رہنمائوں نے نماز ادا کی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ڈی ایٹ رہنمائوں نے مسجد سلطان میں نماز جمعہ ادا کی۔اس موقع پر عالم اسلام کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں