ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن نواز شریف حکومت کا تحفہ ہے ,سینیٹر سراج الحق

جمعہ 20 اکتوبر 2017 20:37

ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن نواز شریف حکومت کا تحفہ ہے ,سینیٹر سراج الحق
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں غربت،مہنگائی اور کرپشن نواز شریف حکومت کا تحفہ ہے لوگوں کو اسلامی نظام سے ڈرایا جاتا ھے کہ اس میں ہاتھ کاٹ دیئے جاتے ہیںاسلامی نظام رحمت کا نظام ہے ہاتھ صرف چوروں کے کاٹے جاتے ہیں بہت جلد ملک میں اسلامی نظام آئے گااسلامی نظام کی بدولت یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے ملنے تک گزارہ الاونس دیا جائے گایہاں اس نظام میں ملک کے بچے گندگی سے رزق ڈھونڈتے ہیں سرمایہ دار حکمرانوں کے کتے اور گھوڑے مکھن اور مربعوں پر پل رہے ہیں میں ایسے نظام کو نہی مانتا جس میں ایک خاتون حکمرانوں کے گھر کے آگے سڑک پر بچے کو جنم دیایہ لوگ کاروبار لندن میں اور حکمرانی پاکستان میں کرتے ہیں ان حکمرانوں نے 1480بلین کا قرضہ لیا مگر ایک بھی معیاری ہسپتال اور ڈیم تک نہیں بنا سکے ہر پانچواں پاکستانی شوگر اور ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں لیکن ظالم حکمران اپنے اور بیوی بچوں کے علاج کیلئے ملک سے باہر چلے جاتے ہیں ملک میں 2 کروڑ سے زائدبچے تعلیم سے محروم ہیںنوازشریف ٹولہ کہتا ہے کہ ہم نے سعودی عرب اور قطر سے پیسہ کمایا ان لوگوں نے کہیں سے پیسہ نہیں کمایا بلکہ عوام کا خون چوسا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماچھیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا#

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں