احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس میں دوگواہان کے بیان ریکارڈ،
مزید دو کو طلبی کا نوٹس جاری، سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی
پیر 23 اکتوبر 2017 15:34
(جاری ہے)
خواجہ حارث نے گواہ سے جرح شروع کی توگواہ نے کہاکہ نیب کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کیں اصل دستاویزات دفتررہ گئی تھیں۔
خواجہ حارث نے سوشل سیکیورٹی کارڈ کوکورنگ لیٹرسے مٹانے کی وجہ پوچھی توگواہ نے کہاکہ اصل ایس ایس کارڈ نہ ہونے پرفہرست سے کاٹا گیا۔ اسحاق ڈارکے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں ان کی غیر حاضری کے دوران دیئے گئے ریمارکس پرشکوہ بھی کیا۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی خواجہ حارث اورنیب پراسیکیوٹرکے درمیان دوبار تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ خواجہ حارث نے نیب پراسیکیورٹرپر افسوس کا اظہارکیا تونیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے ذاتی حملے سے باز رہنے کا کہا جس پرجج محمد بشیر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگر لڑائی ختم ہوگئی ہے تو پھر سماعت کو آگے بڑھایا جائے۔ استغاثہ کے گواہ مسعودغنی نے اپنے بیان میں بتایاکہ بینک دستاویزات نہ ہی انکی موجودگی میں تیارہوئیں اور نہ ہی ان کے دستخط ہیں۔ جج محمد بشیرنے کالم آف ریمارکس کا ریکارڈ پیش کرنے سے متعلق پوچھا توگواہ نے بتایا کہ ریکارڈ دو بوریوں پر مشتمل ہے، آئندہ سماعت پر پیش کردیں گے۔ عدالت نے فراہم کردہ دستاویزات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ نیب نے اسحاق ڈارکے منقولہ اورغیرمنقولہ اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی۔ نیب نے اسحاق ڈارکے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کیلئے احتساب عدالت میں درخواست بھی دی۔ وقفے کے بعد سماعت دوبارہشروع ہوئی تو استغاثہ کے گواہ مسعود غنی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ مسعود غنی نے اسحاق ڈار کے بنک اکائونٹ کی تفصیلات، اکائونٹ کھلوانے کا فارم، ٹرانزیکشن اور بنک سٹیٹمنٹ کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کیں۔گواہ مسعود غنی نے کہا کہ تفتیشی افسر نادر عباس کو ریکارڈ جمع کرایا، سیزر میمو تفتیشی افسر نے پاس رکھ لیا۔ وکیل صفائی خواجہ حارث نے جرح شروع کی تو مسعود غنی نے بتایا کہ 10 مئی 1990سے بنک کے ساتھ وابستہ ہوں، اکائونٹ کھلوانے کا فارم میری موجودگی میں نہیں بنا، میری موجودگی میں اکائونٹ نہیں کھولا گیا، اکائونٹ فارم سے منسلک دستاویزات بھی میں نے تیار نہیں کیں، دو ہزار آٹھ میں اس برانچ میں نہیں تھا۔ نیب پراسیکیوٹر اور خواجہ حارث کے درمیان پھر تلخ کلامی ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ چار بار ایک ہی صفحے کا پوچھا گیا، میں آپ سے نہیں پوچھ رہا۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے مزید دوگواہان فیصل شہزاد اور محمد عظیم کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے عبدالرحمان گوندل اور مسعود غنی کو بھی آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنیکا حکم دیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قومی اسمبلی،(ن)لیگ کو 13، پی پی و سنی اتحاد کو 8کمیٹیوں کی صدارت دینے کا فیصلہ
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا ..
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
برطانوی وفد کا نسٹ کا دورہ، تعلیم و تدریس کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اسلام آباد،نیوٹریشن انٹرنیشنل کا کوالٹی کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کو ہائی ..
حکومت ماحولیاتی پائیداری کے ہدف کے حصول اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری ..
رومینہ خورشید عالم سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن کی موسمیاتی تبدیلی کے ماہر ناتھن اے ریو کی قیادت میں ..
سپیکر بلوچستان اسمبلی بحال، پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک