اکتوبر آزاد کشمیر کا 70واں یوم تاسیس تاریخی عہد کے تجدید کا دن ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
پیر 23 اکتوبر 2017 16:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم نے یہ عہد بھی کرنا ہے کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام اور حکومت اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمان آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے درجنوں کالے قوانین اور انسانیت سوز ظلم و تشدد کا سہارا لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں معصوم کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں کو پیلٹ گن سے چھلنی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی عزت النفس کو مجروع کرنا بھارتی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے اور بھارتی فوج اور اس کے ایجنٹس خواتین کی چٹیا کاٹنے جیسے ہتک آمیز واقعات میں بھی ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکومت کویہ جان لینا چاہئے کہ بھارت ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو پچھلے 70 سال میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے حق خودارادیت جیسے پیدائشی حق سے دستبردار کرا سکا ہے اور نہ ہی آئندہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے حق کے حصول سے دستبر دار کرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کے عزم اور اپنے کازکے حصول سے committment کو دیکھ کر چند سابق بھارتی حکام اور سابق بھارتی فوجی جرنیل بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ بھارت فوجی طاقت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہیں دبا سکتا اور یہ کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کو کشمیریوں اور پاکستان سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام اہم فورمز پر اٹھایا اور جنرل اسمبلی میں اپنے خطبات میں اس مؤقف کو بھرپور واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر نہ تو بھارت سے تعلقات معمول پر آ سکتے ہیں اور نہ ہی جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے فورم پر بھرپور طریقے سے اٹھایا اور دنیا بھر میں ہمارے سفارتخانے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز بھرپور طریقے سے بلند کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آج آزادکشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم نے اس عہد کی تجدید کرنی ہے کہ ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول اور آزادی تک اُن کی تمام تر سیاسی ،سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
شیر بنگال مولوی اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین