نعیم بخاری کے کمرہ عدالت کے باہر مخالف پارٹی کے وکیل حنیف عباسی کے ساتھ خوش گوار قہقہے

پیر 23 اکتوبر 2017 16:33

نعیم بخاری کے کمرہ عدالت کے باہر مخالف پارٹی کے وکیل حنیف عباسی کے ساتھ خوش گوار قہقہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اکتوبر2017ء) پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اور مخالف پارٹی ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی کمرہ عدالت سے باہر ایک دوسر کیساتھ گپ شپ کرتے وہئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور وکیل نعیم بخاری ن لیگ کے حنیف عباسی کیساتھ کمرہ عدالت کے باہر گفتگو کتررہے تھے کہ انکی یہ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں رہنما کمرہ عدالت کے باہر عوام سے چھپ کر کونے میں کھڑے خوشگوار موڈ میں قہقہے لگا رہے تھے تاہم وکیل نعیم بخاری حنیف عباسی کو کچھ سمجھاتے بھی رہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوگئی تاہم صارفین کی جانب سے ویڈیو کا کافی دیکھا جارہاہے کیونکہ حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں رہنماؤں کا تعلق مخالف پارٹی سے ہے اور دونوں پارٹیاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوجھاڑ کرتے نہیں تہکتی جبکہ آج دونوں رہنما انتہائی خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کیساتھ ایسے کھڑے تھے جیسے دونوں بہترین دوست ہوں ۔ مزید جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں