اسحاق ڈارکےمنجمد اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 23 اکتوبر 2017 16:52

اسحاق ڈارکےمنجمد اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
اسلام آباد(اردو پوائنٹ ازہ ترین اخبار- 23اکتوبر 2017):اسحاق ڈارکےمنجمد اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار اسوقت احتساب عدالت کے سامنے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کا سامنا کر کر رہے ہیں ۔انکے اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں ۔منجمد ہونے والے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ چکی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق اسحاق ڈارکےپاکستان میں4ذاتی اورکمپنیوں کے2بینک اکاونٹ منجمدکیےگئے۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار، انکی اہلیہ اور بیٹے کے 9 پلاٹس سمیت 6 لگژری گاڑیاں بھی منجمد ہو چکی ہیں۔دستویزات کے مطابق اسحاق ڈار کےدبئی میں قائم ولااوراپارٹمنٹ کی فروخت پرپابندی عائد کر دی گئی۔وزیرخزانہ کی بیرون ملک گاڑیوں کی فروخت اورٹرانسفرپرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔اسحاق ڈارنے2ملکی اور3غیرملکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔اسحاق ڈاراورانکی اہلیہ کی 6 لگژری گاڑیاں بھی ضبط ہو چکی ہیں۔وزیرخزانہ ،تبسم اسحاق کےسوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈکےشیئرزبھی منجمد ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں