پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں،سینیٹر سعود مجید

پیر 23 اکتوبر 2017 20:23

پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر سعود مجید نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں، مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بہت قربانیاں دیں جبکہ 70 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، اگر عالمی برادری نے ہماری قربانیوں کو تسلیم نہ کیا تو پھر ہمارا مؤقف بہت سخت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا بلکہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو ختم کرکے دم لیا۔ سینیٹر سعود مجید نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے، اگر ہمارے مؤقف کو تسلم نہ کیا گیا تو پھر ہمارا مؤقف سخت ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے جبکہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں درست نہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف (آج) منگل کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں جو ہمیشہ مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے اور پارٹی کو بہتر طریقہ چلا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں