سینٹ نے انتخابات (ترمیمی بل) 2017ء کی کثرت رائے سے منظوری دیدی
پیر 23 اکتوبر 2017 20:23
(جاری ہے)
بعد ازاں چیئرمین نے تحریک پر رائے شماری کی جس کے حق میں 46 اور مخالفت میں 21 ارکان نے ووٹ دیا۔
چیئرمین نے کہا کہ یہ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیتے ہیں۔ سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر تاج حیدر نے چیئرمین سے درخواست کی کہ بل پر پہلے ہی بحث ہو چکی ہے، قائمہ کمیٹی کی بھجوانے کی ضرورت نہیں ہے، رولز معطل کر کے ایوان سے آج ہی اس بل پر رائے شماری کرائی جائے۔ چیئرمین نے کہا کہ روایت یہ ہے کہ بل پہلے قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد رائے شماری کرائی جاتی ہے۔ وزیر قانون نے کہا کہ اتنی جلدی کی کیا ضرورت ہے، حکومت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ معاملات کو بلڈوز کرتی ہے، آج یہ کیا ہو رہا ہے، بل کو قائمہ کمیٹی کے پاس کیوں نہیں جانے دیا جا رہا، اتنی جلد بازی کی کیا ضرورت ہے۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سب روایت توڑ کر ایک نئی روایت ڈالی جا رہی ہے کہ اکثریت کے بل بوتے پر فوری بل منظور کرا لیا جائے۔ یہ بات اس ایوان کے وقار اور روایات کے منافی ہے، تعداد زیادہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ من مانی کی جائے، ایوان کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے، اگر اخبارات میں یہ آ گیا ہے کہ بل آج ہی پیش ہو گا تو یہ کہاں لکھا ہے کہ روایات توڑ کر اسے آج ہی منظور کرایا جائے۔ چیئرمین نے سینیٹر اعظم سواتی سے کہا کہ قائد ایوان کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں یا رولز معطل کرنے کے لئے تحریک پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر اعظم سواتی اور تاج حیدر نے کہا کہ رولز معطل کر کے بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس کے بعد سینیٹر تاج حیدر نے رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کی۔ چیئرمین نے اس پر رائے شماری کرائی جس کے حق میں 47 اور مخالفت میں 23 ووٹ آئے اور ایوان نے کثرت رائے سے تحریک کی منظوری دیدی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت