اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںنیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے شخص کو پکڑ ..

نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے شخص کو پکڑ لیا

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 نومبر2017ء)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب لاہور نے نیب کا جعلی افسر بن کر نیب کے نام کو بدنام کرنے اور ایک شہری سے 44 لاکھ روپے لوٹنے والے چار دھوکہ بازوں، جعلسازوں امجد علی، محمد عثمان، نوید حسین اور نیاز بٹ کو اس وقت موقع پر گرفتار کر لیا جب وہ متعلقہ شہری سے مزید رقم وصول کرنے پہنچے۔

(خبر جاری ہے)

چیئرمین نیب کی ہدایت پر مذکورہ جعلسازوں سے تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے چاروں جعلسازوں کو پولیس کے حوالہ کیا جائے گا تاکہ پولیس دفعہ 419/420، 170 ت کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں