قومی اسمبلی میں ظفر اللہ جمالی کی جانب سے خیبرپختونخوا کو فرنٹیئر کہنے پر غلام احمد بلور نے ٹوک دیا

فرنٹیئر نہ کہیں بلکہ پختونخوا کہیں ، بلور ، ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مجھے معلوم ہے کہ کیا کہنا ہے، جمالی

پیر 6 نومبر 2017 21:40

قومی اسمبلی میں  ظفر اللہ جمالی  کی جانب سے خیبرپختونخوا کو فرنٹیئر کہنے پر غلام احمد بلور نے ٹوک دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں میر ظفر اللہ خان جمالی کی جانب سے خیبرپختونخوا کو فرنٹیئر کہنے پر غلام احمد بلور نے ٹوک دیا ۔غلام احمد بلور نے کہا کہ فرنٹئیر نہ کہیں بلکہ پختونخوا کہیں ۔جس پر میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ میں ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مجھے معلوم ہے کہ کیا کہنا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بل پربحث کے دوران میر ظفر اللہ خان جمالی کی جانب سے خیبرپختونخوا کو فرنٹئیر کہنے پر غلام احمد بلور نے ٹوک دیا ۔غلام احمد بلور نے کہا کہ فرنٹئیر نہ کہیں بلکہ پختونخوا کہیں ۔جس پر میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ میں ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مجھے معلوم ہے کہ کیا کہنا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں