وفاقی اردو یونیورسٹی کے معاملات بہتر نہیں‘ وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن

پیر 6 نومبر 2017 21:40

وفاقی اردو یونیورسٹی کے معاملات بہتر نہیں‘ وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے معاملات بہتر نہیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں وائس چانسلر کی خالی آسامی سے متعلق اٹھائے گئے معاملے کا جواب دیتے ہوئے انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کئی مسائل کا شکار ہے، معاملات اتنے بہتر نہیں ہے، ایک ذمہ دار ڈاکٹر ظفر اقبال پر الزامات تھے، جسٹس حازق الخیری معاملات کو دیکھ رہے تھے، انہوں نے ایک رپورٹ دی جس کو کمیٹی زیر غور لائی اور الزامات کو درست قرار دیا۔

ہائی کورٹ نے انہیں ان کی رٹ پر بحال کر دیا جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سلیمان سے جا کر فزیکل پوزیشن لیا، اس میں کچھ کشیدگی ہوئی، یونیورسٹی سینٹ کی میٹنگ سے ایک روز قبل انہوں نے اطلاع دی کہ وہ دل کے دورے کی وجہ سے میٹنگ میں حاضر نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

11 اکتوبر 2017ء کو یونیورسٹی کے رجسٹرار نے مطلع کیا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ کام کر رہے ہیں، دوبارہ میٹنگ کال کی گئی، 18 اکتوبر 2017ء کو قومی اسمبلی اجلاس میں انہوں نے شرکت کی۔ وہاں انہوں نے کچھ نامناسب الفاظ کہے جس پر تحریک استحقاق کا معاملہ چل رہا یہ، 19 اکتوبر کو یونیورسٹی سینٹ کے اجلاس میں وہ کہنے کے باوجود وہ نہیں آئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں