اسحاق ڈار کا استعفیٰ ، نعیم الحق نے اسحاق ڈار کو ڈرامے باز قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 نومبر 2017 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2017ء) : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے استعفے کے اعلان پر پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے اسحاق ڈار کو ڈرامے باز قرار دے دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد اب استعفیٰ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے یومیہ 6 ارب ڈالر کا قرض لیا اور سکیورٹی پرنٹنگ پریس کو چوبیس گھنٹے نوٹ چھاپنے پر لگائے رکھا، جس کے باعث ملکی معیشت تباہ ہو گئی۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیماری کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں