گولڑہ شریف کے پیر نظام الدین جامی مذہبی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے

ہفتہ 18 نومبر 2017 14:59

گولڑہ شریف کے پیر نظام الدین جامی مذہبی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18نومبر2017ء) :اسلام آباد کے علاقے فیض پور انٹر چینچ پر مذہبی جماعتوں کا دھرنا دو ہفتے قبل شروع ہوا تھا جس کے ساتھ حکومت مذاکرات کرنے کے لئے نا کام رہی ہے ، جبکہ گولڑہ شریف کے پیر نظام الدین جامی مذہبی جماعتوں سے مذاکرات کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد اور مذہبی جماعتوں کے عہدداروں کے درمیان مذاکرات کچھ دیر میں ہوں گے۔جبکہ حکومت کی جانب سے دھرنے کو پر امن ختم کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔واضح رہے کہ مذہبی جماعتوں کے دھرنے کا مقصد ختم نبوت ﷺ کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے تھا جسے اصلی حالت میں بحال کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں