نیا وزیر خزانہ کون ہو گا؟ سابق وزیراعظم اور موجودہ وزیر اعظم میں اختلاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 نومبر 2017 15:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2017ء) : آج صبح وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفے کی خبر سامنے آئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دیا ہے ، جبکہ استعفے کی وجہ اپنی علالت بیان کی ہے۔ اسحاق ڈار کےا ستعفے کے بعد ہی سے نئے وزیر خزانہ کے لیے ناموں پر غور شروع ہو گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے وزیر خزانہ کے لیے ناموں کو لے کر سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی میں اختلاف پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم آصف کرمانی کو نیا وزیر خزانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ کے لیے آصف کرمانی کے نام پر متفق نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر خزانہ کے عہدے کے لیے مفتاح اسماعیل کو بھی مضبوط اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے تاہم کچھ دیر قبل ہی اسحاق ڈار کے استعفے سے متعلق خبر کی تردید بھی کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی وہ استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی پر اسحاق ڈار کے استعفے کے لیے دباؤ کے پیش نظر ایسی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں