راجا ظفرالحق کی نوازشریف کی درخواست پردھرنے کےشرکاء سے مذاکرات کرنے سے معذرت

دھرنے کے شرکاء وزیرقانون کے استعفیٰ کامطالبہ کررہے ہیں،استعفے کے بغیر دھرنے والے مذاکرات کیلئے تیارنہیں،ایسے حالات میں مذاکرات کیسے ہوں گے؟چیئرمین ن لیگ راجاظفرالحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 18 نومبر 2017 16:18

راجا ظفرالحق کی نوازشریف کی درخواست پردھرنے کےشرکاء سے مذاکرات کرنے سے معذرت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجا ظفرالحق نے دھرنے کے شرکاء کومنانے سے معذرت کرلی، سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ احسن اقبال نے راجا ظفرالحق سے دھرنے ختم کروانے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے راجا ظفرالحق کو دھرناختم کروانے کیلئے کرداراداکرنے کی اپیل کی ۔

جس پرراجا ظفرالحق نے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ دھرنے کے شرکاء وزیرقانون کے استعفیٰ کامطالبہ کررہے ہیں۔دھرنے والے وزیرقانون کے مستعفی ہونے تک مذاکرات کیلئے تیارنہیں۔اگردھرنے والے مذاکرات کیلئے تیارنہیں توپھرایسے حالات میں مذاکرات کیسے ہوں گے؟ دوسری جانب دھرنے کے منتظمین نے مذاکرات کیلئے اپنے مطالبات رکھے ہیں کہ حکومتی انتظامیہ کااعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کرے جبکہ وزیرقانون زاہد حامد سے استعفیٰ بھی لیاجائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے تحریک لبیک یارسول اللہ کاختم نبوت ﷺ قانون میں تبدیلی کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصہ سے فیض آبادمیں دھرناجاری ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے گزشتہ روزدھرناختم کروانے کاحکم بھی دیاتھا لیکن دھرنے والوں نے دھرناختم کرنے سے انکارکردیاتھا۔تاہم حکومت نے آج ایک بارپھردھرناختم کروانے کیلئے شرکاء کوچوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں