انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کا جواب موصول ہوگیاہے، ترجمان دفترخارجہ

ہفتہ 18 نومبر 2017 18:30

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کا جواب موصول ہوگیاہے، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان کی جانب سے خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے ٹویٹ پیغام میں کہا گیا ہے کہ خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کی پیشکش کا جواب پاکستان کو موصول ہوگیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے دیئے گئے جواب پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)



دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستان سے کلبھوشن یادو کی والدہ کی پہلے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ کلبھوشن یادو کی والدہ پہلے ہی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو ملاقات کی درخواست جمع کروا چکی ہیں۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسرنے عدالت میں مجسٹریٹ کے رو برو پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پرملٹری کورٹ نے کلبھوشن کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں