مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

وزیر خزانہ نے مستعفی ہونا ہوتا تو پھر وہ خود اعلان کرتے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، وزیر مملکت فیض آباد دھرنے والوں سے حکومت پرامن طریقے سے معاملات حل کرنا چاہتی ہے ،تحریک انصاف میں جو بھی سچ یا کمزور طبقے کا ساتھ دیتا ہے تو اسے پی ٹی آئی سے فارغ ہونا پڑتا ہے،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:11

مریم اورنگزیب نے اسحاق ڈار کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے اگر مستعفی ہونا ہوتا تو پھر وہ خود اعلان کرتے لیکن بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ فیض آباد دھرنے والوں سے حکومت پرامن طریقے سے معاملات حل کرنا چاہتی ہے ۔ تحریک انصاف میں جو بھی سچ یا کمزور طبقے کا ساتھ دیتا ہے تو اسے پی ٹی آئی سے فارغ ہونا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم رہے اور اس سے کوئی بھی استثنیٰ حاصل نہ کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف جھوٹے الزامات نیب کو ان میں چل رہے ہیں لیکن اسحاق ڈار کی طبعیت خراب ہے جس کی وجہ سے ان کے استعفے کی بے بنیاد خبریں میڈیا پر گشت کر رہی ہیں یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے لیکن اسحاق ڈار اپنے استعفی کے حوالے سے خود اعلان کر دیں گے انہوں نے فیض آباد دھرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کو 2013 سے دھرنوں کی عادت پڑ چکی ہے جس پر عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ملک کو دھرنوں کی شکل میں تحفہ دیا لیکن حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور ہر شخص کو اپنی ذمہ داری انفرادی طور پرنبھانی چاہئے کیونکہ پنڈی اور اسلام آباد کے سکولز بند ہیں اور لوگوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت دھرنے والوں سے پرامن طریقے سے معاملات کا حل چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی میں یہ رویہ بن چکا ہے کہ جو بھی سچ بولتا ہے یا کمزور طبقے کی آواز اٹھاتا ہے اسے تحریک انصاف سے فارغ ہونا پڑتا ہے کیونکہ پی ٹی آئی صرف انتشار کو ترقی دیتی ہے بہت جلد پی ٹی آئی میں بہت سارے لوگ جماعت کے ایسے رویئے کو دیکھ کر مایوس ہو جائیں گے اور دوسری پارٹیوں میں شامل ہونا شروع ہوں گے ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں