عمران خان کے گڑھ میں میاں محمد نوازشریف نے دنگل کھیلنے کی تیاریاں مکمل کرلی

ہفتہ 18 نومبر 2017 19:54

عمران خان کے گڑھ میں میاں محمد نوازشریف نے دنگل کھیلنے کی تیاریاں مکمل کرلی
اسلام آباد : (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2017ءعمران خان کے گڑھ میں نوازشریف دنگل کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد نوازشریف کل خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچیں گے اور نواز شریف کل اسلام آباد سے ساڑھے نو بجے ایبٹ آباد روانہ ہوں گے جبکہ نوازشریف مری ،نتھیا گلی سے ایبٹ آباد پہنچ جائیں گے اور وہاں نوازشریف کل ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف بھی گزشتہ کچھ دنوں سے جلسے جلوس کررہی ہے تاہم نوازشریف نے بھی الیکشن قریب آتے ہی مسلم لیگ ن کےرہنماوں کی مشاورت کے بعد جلسے کا اعلان کیا۔ نوازشریف کا کل ایبٹ آباد میں ہونےو الا جلسہ اہمیت کا حامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں