پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام آ رہا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے، پاکستان میں اب وہی ہو گا جو عوام چاہیں گے ، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، ملک میں امن کے قیام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتہائی اہم کردار ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے ، 2013کے مقابلے میں آج ملکی معیشت بہت مضبوط اور مستحکم ہے، اسحاق ڈار کے استعفی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، ان کا استعفی ابھی نہیں آیا

،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنا یا نا کرنا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صوابدید ہے، حکومت فیض آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف میں ایسے لوگ ہیں جو تحریک انصاف کے ہم خیال نہیں، لگتا ہے مزید لوگ بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف میں جو سچ بولتا ہے یا بولے گا اسے فارغ کردیا جاتا ہے ، جو شخص خود جھوٹ بولتا ہو وہ ارووں کو سچ کیسے بولنے دے گا ، عمران خان نے جو بویا تھا وہ اب کاٹ رہے ہیں حکومت کو 2013سے دھرنوں کی عادت ہے اور یہ دھرنے عمران خان کا تحفہ ہیں،آزادی اظہار رائے کے ساتھ ذمہ داری کا دامن بھی نہیں چھوڑنا چاہیئے،حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے ، پاکستان کرکٹ کی طرح باقی کھیلوں کے میدان بھی دوبارہ آبادہور ہے ہیں، ملک میں کھیلوں کی بحالی میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروںکا اہم کر دار ہے، ملک میں کرکٹ کی بحالی پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مبارکباد کا مستحق ہے وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رگبی میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:21

پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام آ رہا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے، پاکستان میں اب وہی ہو گا جو عوام چاہیں گے ، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، ملک میں امن کے قیام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتہائی اہم کردار ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے ، 2013کے مقابلے میں آج ملکی معیشت بہت مضبوط اور مستحکم ہے، اسحاق ڈار کے استعفی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، ان کا استعفی ابھی نہیں آیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2017ء) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور جمہوری استحکام آ رہا ہے ، پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے، پاکستان میں اب وہی ہو گا جو عوام چاہیں گے ، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، ملک میں امن کے قیام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتہائی اہم کردار ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے ، 2013کے مقابلے میں آج ملکی معیشت بہت مضبوط اور مستحکم ہے، اسحاق ڈار کے استعفی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں، ان کا استعفی ابھی نہیں آیا ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا استعفیٰ منظور کرنا یا نا کرنا وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صوابدید ہے، حکومت فیض آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کرنا چاہتی ہے، تحریک انصاف میں ایسے لوگ ہیں جو تحریک انصاف کے ہم خیال نہیں، لگتا ہے مزید لوگ بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف میں جو سچ بولتا ہے یا بولے گا اسے فارغ کردیا جاتا ہے ، جو شخص خود جھوٹ بولتا ہو وہ ارووں کو سچ کیسے بولنے دے گا ، عمران خان نے جو بویا تھا وہ اب کاٹ رہے ہیں حکومت کو 2013سے دھرنوں کی عادت ہے اور یہ دھرنے عمران خان کا تحفہ ہیں،آزادی اظہار رائے کے ساتھ ذمہ داری کا دامن بھی نہیں چھوڑنا چاہیئے،حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے ، پاکستان کرکٹ کی طرح باقی کھیلوں کے میدان بھی دوبارہ آبادہور ہے ہیں، ملک میں کھیلوں کی بحالی میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروںکا اہم کر دار ہے، ملک میں کرکٹ کی بحالی پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اٹلی اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی رگبی لیگ کے میچ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیراور دونوں ممالک کے کھلاڑیوں ، ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پالستان میں کھیل کے میدان اب آباد ہوچکے ہیں اور آج ہم ا سی کھیل کے میدان میں موجود ہیں ۔

پاکستان میں رگبی،فٹ بال،کرکٹ سمیت کھیلوں عالمی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھرپور سیکورٹی فراہم کررہی ہیں، پاکستانی نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہت صلاحیت موجود ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں اب وہ ہو گا جو عوام چاہیں گے پاکستان میں جمہوریت کو تقویت مل رہی ہے،انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، دو روز قبل تمام سیاسی جماعتوں نے جس طرح سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا اب الیکشن وقت پر 2018 میں ہی ہوں گے۔

اس سے قبل ازوقت انتحابات کی باتیں کرنے والوں کو آرام آیا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا ویژن ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو ، انہوں نے کہا کہ استعفی دینا ہوگا تو اسحاق ڈار خٰود اس کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں امن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں،پاکستانی قوم نے 35 سال تک دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔

قبل ازیں پاکستان اور اٹلی کے درمیان رگبی لیگ میچ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح منتظمین نے یہاں پر کھیلوں کے میدان آباد کئے ہیں مبارکباد کے مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نی35سال سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ یہاں ہر میچ دیکھنے کے لئے آنے والے سکولوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کے بھی شکر گزار ہیں۔

یہاں پر ہر سکول میں مختلف گراونڈز بھی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان سج رہے ہیں، رگبی میچ کے انعقاد پر منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں،کرکٹ کی طرح باقی کھیلوں کے میدان بھی دوبارہ آبادہور ہے ہیں، حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔ورلڈ رگبی کے افتتاحی میچ میں اٹلی نے پاکستان کو 20۔32سے شکست دی۔ میچ کے آخر میں وزیر مملکت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پاکستان رگبی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے وزیرمملکت مریم اورنگزیب کو شیلڈ بھی پیش کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں