ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم پر لمحہ بہ لمحہ آئی جی پولیس سے رابطے میں تھا ،لوگ اس واقعے کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 14:25

ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے ساتھ ہونے والے ظلم پر لمحہ بہ لمحہ آئی جی پولیس سے رابطے میں تھا ،لوگ اس واقعے کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران خان
اسلام آباداردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر ہونے والے ظلم کے معاملے پر لوگ سیاست کر رہے ہیں ،اس معاملے پر لمحہ بہ لمحہ آئی جی پولیس سے رابطے میں تھا اور ان سے رپورٹ لے رہا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دے رہے تھے ۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی پر ہونے والے ظلم کے معاملے پر لوگ سیاست کر رہے ہیں ،اس معاملے پر لمحہ بہ لمحہ آئی جی پولیس سے رابطے میں تھا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ پولیس کی ایک بڑی کامیابی تھی کہ انہوں نے واقعے میں ملوث 9میں سے 7افراد کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ محض سیاسی فوائد کے حصول کے لیے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور پر الزامات لگا رہے ہیں کہ وہ اس واقعے میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کر رہے ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور یہ بات بالکل واضح کہی کہ انکا جو بھی رشتہ دار اس واقعے میں ملوث ہے اس کو پھانس دے دی جائے ۔

داور کنڈی کو پارٹی سے نکالے جانے کہ سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ داور کنڈی ایک سال سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔پارٹی کا قانون ہے کہ پہلے معاملات کو پارٹی کے اندر زیر بحث لایا جائے نہ کہ میڈیا پر مگر انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر لگائے جانے والے الزامات میں بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی اور اب کی بار علی امین گنڈا کے معاملے کو بھی پارٹی میں زیر بحث لانے کی بجائے اسے میڈیا کے سامنے رکھ دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں