دھرنا کیسے ختم کریں؛ وزیر داخلہ کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس 3بجے بلا لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 11:17

دھرنا کیسے ختم کریں؛ وزیر داخلہ کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس 3بجے بلا لیا گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال آج دھرنا ختم کرنے سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ،دھرنا ختم کرنے کے لیے وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علماء کرام کااہم اجلاس 3بجے بلا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا پندرھویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔دھرنے کے باعث اسلام آباد کے رہائشیوں کی روز مرہ زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو حکم دے چکی ہے کہ دھرنا ختم کروا کر راستے صاف کروائے جائیں مگر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ دھرنا ختم کروانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف دھرنے کے منتظمین نے دھرنے کی برخاستگی وزیر قانون کے استعفے سے مشروط کر رکھی ہے ۔ڈیڈ لاک برقرار ہونے کی وجہ سے وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت علماء کرام کا اہم اجلاس آج وزارت مذہبی امور میں انعقاد پذیر ہو گا ۔اجلاس 3بجے ہو گا جبکہ اجلاس میں اس چیز پر غور کیا جائے گا کہ دھرنا کیسے ختم کیا جائے ۔اجلاس میں شرکت کے لیے مفتی منیب ، مولانا حنیف جالندھری اورپیر آف گولڑہ شریف کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں