الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

پیر 20 نومبر 2017 13:32

الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف درخواست کی سماعت کل منگل کوہوگی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ یہ پٹیشن اکبر ایس بابر نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002کے آرٹیکل 6 کے تحت دائر کی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں