بھارت اور امریکہ کے مابین بڑھتے تعلقات پاکستانی سیکیورٹی اور سی پیک کیلئے سنگین خطرہ ہیں،سنیٹر عبدالقیوم

پیر 20 نومبر 2017 14:51

بھارت اور امریکہ کے مابین بڑھتے تعلقات پاکستانی سیکیورٹی اور سی پیک کیلئے سنگین خطرہ ہیں،سنیٹر عبدالقیوم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سنیٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے مابین بڑھتے تعلقات پاکستان کی سیکیورٹی اور سی پیک کیلئے سنگین خطرہ ہیں، بھارت اور امریکہ اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان نے لائن عبور کرلی ہے، اس لیے پاکستان کو غیر مستحکم اور تنہا کرنا چاہتے ، پاکستان کو چین ،روس کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانا چاہیے، بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سینئر افسر کا بلوچستان سے گرفتار ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کوغیر مستحکم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے، پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سنیٹر عبدلقیوم نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت امریکہ کے مابین بڑھتے تعلقات پاکستان کی سیکیورٹی اور سی پیک کیلئے بڑاخطر ہے، پاکستان اور چین سی پیک کو علاقہ کیلئے گیم چیلنجز گردان رہے ہیں، بھارت امریکہ کیلئے اپنی منڈیاں کھول رہا ہے، جس سے علاقے میں سڑیٹیجک توازن متاثر ہوگا کہ پاکستان کیلئے بڑ ا خطرہے ان چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی افواج نے سی پیک کی سیکورٹی کی ذمہ داری اٹھائی ہے، سی پیک نے امریکہ اور بارت کو مزید تعاون کرنے پر مجبور کیا ہے، اور اسی لیے امریکا اب بھارت کی زبان بولتے ہوئے سی پیک کی اعلانیہ مخالفت کررہا ہے، امریکہ کے سیکرٹری دفاع جان میٹس کے سی پیک سے متعلق بیان کو تجزیہ کار تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت اور امریکہ اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان ریڈ لائن عبور کرلی ہے، اس لیے پاکستان کو تنہا اور غیر مستحکم کیا جائے، تجزیہ کاروں کی بحث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امریکہ ایشا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو کم کرنا چاہتاتھا کہ لیکن پاکستان نے چین کو گوادر کے ذریعے بحیریہ عرت تک رسائی دیکر امریکہ اور بھارت دونو ں کو ناراض کیا ہے، اور اسی لیے اب بھارت اور امریکہ آپس میں سٹریٹیجک تعاون بڑھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نامور دفاعی تجزیہ کار سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پاکستان کو اپنے طریقہ کار پر غور کرنا چاہیے، انہوں نے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ بہتر ہوتے تعلقات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین،روس،ڈی ایٹ ممبر ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بڑھانا چاہیے۔ پاکستان کو مضبوط کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح رپ اجاگر کرنا چاہتے ، بھارت خفیہ ایجنسی افسر کا بھارت سے گرفتار ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں