نئی حلقہ بندیوں کا آئینی ترمیمی بل آج سینٹ میں پیش کیے جانے کاامکان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 20 نومبر 2017 14:19

نئی حلقہ بندیوں کا آئینی ترمیمی بل آج سینٹ میں پیش کیے جانے کاامکان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20نومبر۔2017ء) سینیٹ کا اجلاس آج ہوگاجس میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیے جانے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل کی گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی سے منظوری لے لی گئی ہے تاہم ارکان کی تعداد دو تہائی نہ ہونے کے باعث اسے سینیٹ سے منظور نہ کرایا جاسکا۔امکان ہے کہ بل آج سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔بل میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا کام شروع کرے گا، جس کے تحت پنجاب میں قومی اسمبلی کی 9نشستیں کم ہوں گی۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں 5، بلوچستان میں 3 اور اسلام آباد میں ایک نشست کا اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں