ْجعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ ڈریپ کی اولین ترجیح ہے، ترجمان وزارت قومی صحت

پیر 20 نومبر 2017 14:52

ْجعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ ڈریپ کی اولین ترجیح ہے، ترجمان وزارت قومی صحت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ بارکوڈ سے جعلی ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ جعلی ادویات اور غیر رجسٹرڈ ادویات کا خاتمہ ڈریپ کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات ساز کمپنیوں کو بار کوڈنگ اور بیچ پروڈکشن ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کا سافٹ ویئر فراہم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈریپ کی ویب سائٹ پر موجود سافٹ ویئر کی مدد سے کمپنیاں ادویات کی تیاری کا کارڈ جیسا کہ بیچ نمبر، زائد المعیاد ہونے کی تاریخ اور قیمت کی معلومات فراہم کریں گی۔ اس تاریخی اقدام سے پاکستان میں جعلی اور غیرمعیاری ادویات کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ڈریپ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر افسران اس سافٹ ویئر کی ٹریننگ کروانے کیلئے چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں کمپنیوں کے ٹیکنیکل نمائندوں کی بھی ٹریننگ کروائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سافٹ ویئر کی مدد سے جعلی ادویات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔ حکومت جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی، ہماری اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کو جعلی اور غیرمعیاری ادویات سے دور رکھا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں