عدالت سے وقت مانگا ہے ،ْ
آئندہ 24سے 48گھنٹے میں دھرنے کا حل تلاش کر لینگے ،ْ احسن اقبال
پیر 20 نومبر 2017 14:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کوئی کشیدگی پیدا ہو، اس وقت ہمارے خلاف بہت زیادہ بیرونی سازشیں ہیں جن کا مقصد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی کہ موقع دیا جائے تاکہ علما مشائخ جو کوششیں کررہے ہیں اس سے دھرنا دینے والوں کو بتا سکیں کہ ختم نبوت پر ملک میں اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ،ْیہ قانون اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے، اس حکومت کا کارنامہ ہے، جو قانون 2002 میں مشرف نے 10 دنوں کیلئے بنایا ،ْاس کی سیون بی اور سی کی شقیں مفقود ہوچکی تھیں لیکن ہم نے اسے مستقل قانون کا حصہ بنادیا جوختم نبوت پر ایمان رکھنیوالوں کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ختم نبوت قانون کی محافظ پارلیمنٹ اور عوام ہیں ،ْ یہ تاثر دینا کہ اس قانون پر کوئی سمجھوتا کیا جاسکتا ہے یہ صرف نفرت پھیلانا ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوںنے کہاکہ ہم سب مسلمان ہیں، ختم نبوت پر سب کا اتنا ہی عقیدہ ہے جتنا دھرنے والوں کا ہے، دھرنے کے معاملے پر عدالت کے حکم پر عملدرآمد کریں گے لیکن عدالت سے وقت مانگا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ یہ کسی کے شایان شان نہیں کہ ہم شہریوں کے راستوں میں کانٹیں بکھیریں، مریض دم توڑ رہے ہیں بچے اسکول نہیں جارہے ،ْدھرنے والوں سے اپیل کرتے ہیں، اس وقت ملک کے حالات کسی تصادم کی اجازت نہیں دیتے، ہمیں خون خرابہ نہیں کرنا چاہیے لہٰذا ربیع الاول کے تقدس کے لیے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں۔انہوںنے کہاکہ دھرنے والوں نے یقینی دہانی کرائی تھی کہ وہ دھرنا نہیں دیں گے لیکن یہاں پہنچ کر انہوں نے دھرنا دے دیا، اس میں ہماری غفلت سے زیادہ خوش فہمی کا دخل تھا، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی ایسا نہیں ہوگا، اب مستقبل میں انتظامیہ کو دو ٹوک ہدایت جاری کی جائیں گی کہ ایسی صورتحال مستقبل میں پیش نہ آئیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہو۔احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی ساکھ کا سوال ہے ،ْیہاں سفارتخانے ہیں، دھرنے والوں کی تصاویر پاکستان کی دشمن لابیاں ملک کا تماشہ بنانے کیلئے استعمال کررہی ہیںِ، یہ ختم نبو ت کی نہیں ملک کے دشمنوں کے ہاتھ میں اشتہاری مہم دے رہے ہیں ،ْ اس معاملے کو جتنا طول دے رہے ہیں اتنا ملک کے دشمن ان کے دھرنے کو ملک کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالت نے انتظامیہ کی سرزنش کی جس پر اپنے اوپر ذمہ داری لی ،ْ عدالت کو بتایا کہ میرے حکم پر آپریشن نہیں ہوا ،ْ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے، پر امن طریقے سے حل تلاش کرنا چاہتے ہیں،ملک بھر سے علما کو بلایا ہے، علما اس میں کردار ادا کریں، ہم علما سے مل کر کوشش کررہے ہیں اور یقین ہے کہ دھرنے والوں کو قائل کریں گے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں حل تلاش کرلیں گے۔انہوں نے کہاکہ عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مستقبل میں کسی کو دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
محتسب پنجاب کے حکم پر 13درخواست گزاران کو زیر التواء1 کروڑ 36لاکھ سے زائد کی رقم ادا کر دی گئی
ناقص خوراک اور میٹھے کا زیادہ استعمال غیر متعدی بیماریوں کی بڑی وجوہات ہیں ، بچوں کی صحت اولین تر ..
فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے آئی بی چیف کا اہم بیان بھی سامنے آگیا
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر ..
ضمنی انتخابات کے لئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ ،بلوچستان میں کابینہ سازی کے حوالے سے نون لیگ کی مشاورت سے مکمل کرنے ..
اپوزیشن کے ممبر آصفہ بی بی سے ڈرتے ہیں
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
آذربائیجان ائرلائینز کی کراچی کے لئے پہلی پروازجناح انٹرنیشنل پہنچ گئی
پیٹرول اورڈیزل مہنگاہونے کے باوجودعید کے بعد پہلے ہفتے مہنگائی میں کمی
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا