نوازشریف احتساب کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،ْعمران خان

پیر 20 نومبر 2017 15:28

نوازشریف احتساب کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،ْعمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف احتساب کے نام پرعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔بنی گالا میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نوازشریف مافیا ہر قیمت پر بیرون ملک چھپائے 3 سو ارب بچانا چاہتی ہے ،ْاسی لئے سابق وزیراعظم عدلیہ اور آئین پر حملے کررہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنے جرائم کے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف دعویٰ کررہے ہیں کہ عوام ان کا احتساب کریں گے، اس دعویٰ کے ذریعے وہ قوم کو بے وقوف بنانے، آئین کی خلاف ورزی اور فساد برپا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ عوام کو ہر وقت بے وقوف بنا کر رکھنا چاہئے لیکن اب یہ ممکن نہیں کیوں کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا کام اپنا نمائندہ منتخب کرنا اور قانونی کی عملداری یقینی بنانا ہے جبکہ احتساب کا اصل فریضہ آئینی طور پر عدلیہ کے ذمے ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور آئندہ انتخابات کرپشن کی بنیاد ہی لڑے جائیں گے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر کا معاملہ پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں