اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ احسن اقبال کی دھر نا ختم کرانے کی مزید دو دن کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی
احسن اقبال صاحب آپ عدالت کے کندھے پر رکھ کر مت چلائیں آپ کے اندر بھی وزارت مذہبی امور اور انتطامیہ میں اختلافات ہیں،فاضل جج کے ریمارکس سیکرٹری داخلہ ڈپٹی کمشنر، اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری ،سماعت نومبر تک ملتوی
پیر 20 نومبر 2017 16:26
(جاری ہے)
داوران سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال صاحب آپ عدالت کے کندھے پر رکھ کر مت چلائیں آپ کے اندر بھی وزارت مذہبی امور اور انتطامیہ میں اختلافات ہیں اگر عدالتی حکم کے باوجود آپ نے علماء مشائخ اور ٹی وی اینکرز کو بٹھا کر مسئلے کو حل کرنا ہے تو پھر کل کوئی بھی عدالت کے حکم کو نہیں مانے گا ۔
اسلام آباد 8 لاکھ لوگوں کا شہر ہے ان کے بنیادی حقوق کا محافظ قانون ہے جس پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت سے استدعا کی آپ ہمیں دو دن کا ٹائم دیں ہم عدالتی احکامات پر عمل پیرا ہیں اس حوالے سے علماء کے وفد سے بھی مذاکرات کر رہے ہین تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے جس پر فاضل جج کا کہنا تھا کہ آپ سب کچھ کورٹ پر مت ڈالیں ہمیں اس سے کوئی گرز نہیں کوئی سیاسی ‘ مذہبی اور سیکولر جب چاہے آ کر شہر بند کر دیں جب احتجاج کے لئے جگہ مختص کی گئی ہے تو پھر انتظامیہ نے اپنے اختیارات کیوں استعمال نہیں کئے یہ آپ کی ذمہ داری ہے قانون اور ایگزیکٹو کے درمیان کسی جگہ لڑائی ضرور ہے جس پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے عدالت کو بتایا کہ انتظامیہ میرے ماتحت ہے میرے حکم پر انتظامیہ نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا کیونکہ 6 نومبر کو جب دھرنے کے شرکاء لاہور سے چلے ہیں پنجاب حکومت نے ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے کیونکہ انہوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ دعا کے بعد واپس آ جائیں گے جس پر فاضل جج نے ایک بار پھر ریمارکس دیئے کہ we are so hellpess جب کوئی عدالت کا حکم نہ مانے پھر توہین عدالت کی کارروائی تو ہو گی ہم نے انتظامی امور بھی چلانے ہیں توہین عدالت میں کوئی استثنٰیٰ نہیں ہوتا ۔ کیا کورٹ آپ کو کوئی انہونی بات کہہ رہی ہے ان کی سپلائی لائن کہاں سے چل رہی ہے کیونکہ ان کی چیکنگ نہیں کی گئی جو کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری تھی بعدازاںعدالت نے سیکرٹری داخلہ ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 23 نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ دوران سماعت وزیر داخلہ احسن اقبال ‘ سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا ‘ چیف کمشنر اسلام آباد ذوالفقار حیدر ‘ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) مشتاق احمد اور آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش ہوئے ۔ ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ