قومی اسمبلی کے سامنے شیخ رشید سے قرض خواہی کا انعام ؛ملک نور اعوان کو ممکنہ طور پر قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملنے کا امکان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 15:10

قومی اسمبلی کے سامنے شیخ رشید سے قرض خواہی کا انعام ؛ملک نور اعوان کو ممکنہ طور پر قومی اسمبلی کا ٹکٹ ملنے کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):قومی اسمبلی کے سامنے شیخ رشید سے قرض کی رقم کا مطالبہ کرنے والے اور ان سے جھگڑا کرنے والے ملک نور اعوان اگلے انتخابات میں ممکنہ امیدوار قومی اسمبلی ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے قومی اسمبلی کے سامنے شیخ رشید سے قرض خواہی کرنے وار جھگڑنے والے لیگی رہنما ملک نور اعوان کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ملک نور اعوان جاپان میں مسلم لیگ ن کی تنظیمی سرگرمیوں کی قیادت کرتے تھے مگر اب وہ نواز شریف کے کہنے پر وطن واپس آگئے ہیں ۔انکو قومی اسمبلی کے سامنے شیخ رشید سے قرض خواہی کرنے اور جھگڑنے سے شہرت ملی ۔آہستہ آہستہ ملک نور اعوان نے پارٹی میں اپنا اثر و رسوخ کافی بڑھا لیا کچھ حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ڈپٹی مئیر سید ذیشان نقوی کی کامیابی بھی ملک نور اعوان کی مرہون منت ہے ۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک نور اعوان کو نوازنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملک نور اعوان اگلے انتخابات میں ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار قومی اسمبلی ہوں گے۔ابھی تک وہ اسلام آباد کے اس حلقے سے مظبوط ترین امیدوار ہیں جنہیں ٹکٹ مل سکتا ہے ۔گو قیادت نے اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا مگر ملک نور اعوان کو اسحاق ڈار اور کیپٹن (ر)صفدر کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں