اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انظامیہ کو دھرنا ختم کرانے کیلئے تیسری مرتبہ تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری

پیر 20 نومبر 2017 16:42

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انظامیہ کو دھرنا ختم کرانے کیلئے تیسری مرتبہ تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انظامیہ کو دھرنا ختم کرانے کیلئے تیسری مرتبہ تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہی.عدالت نے کہا ہے کہ کسی شخص یا گروہ کو کیسے اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ آئینی عدالت کا حکم نہ مانے، یہ عدالتی اختیارات کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کئے جاتے ہیں،عدالتی حکم کے باوجود دھرنا ختم کرانے کے لیے مذاکرات کے سوا کوئی پیش رفت نہ ہوئی، اعلی حکام کی مداخلت کے باعث ضلعی انتظامہ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ 8 لاکھ شہریوں کے حقوق کی محافظ ہے، شہریوں کو اہم مقام پر دھرنا دینے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

(جاری ہے)

اسلام اباد ہائی کورٹ کے جستس شوکت صدیقی نے اسلام اباد انترچینج پر دھرناختم کرانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو تیسری مرتبہ تحریری ھکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔ عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا اعلی حکام کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتطامیہ کو متحرک کردار ادا کرنا چاہیے، کسی شخص یا گروہ کو کیسے اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ آئینی عدالت کا حکم نہ مانے، حکمنامہ یہ عدالتی اختیارات کو نیچا دکھانے کی کوشش ہے جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا، حکمنامہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری۔کئے جاتے ہیں حکمنامہ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں