حکومت اور دھرنا وفد کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 نومبر 2017 17:32

حکومت اور دھرنا وفد کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20نومبر 2017ء):حکومت اور دھرنا وفد کے درمیان مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس میں ڈھائی گھنٹے تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا تاہم بات چیت نتیجہ خیز نہ رہی۔ دھرنا ختم کرنے کے معاملے پر اب بھی حکومت اور مظاہرین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر قانون زاہد حامد، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما راجا ظفر الحق، وزیر قانون پنجاب راجا ثنااللہ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، چیف سیکریٹری پنجاب،آئی جی پنجاب اور کمشنر راولپنڈی بھی شریک تھے۔

جبکہ مظاہرین کی جانب سے وفد میں اظہر حسین رضوی، شفیق امینی، پیر عنایت الحق شاہ اور وحید نور بھی پنجاب ہاؤس میں موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں